یاد داشت


یاد، حافظہ، روزنامچہ،  وہ  بیاض جس میں یاد رہنے کو کچھ لکھ دیں، یاد دہانی کا خط۔۔

گزرے ہوئے وقتوں کی شبیہ، واقعات اور حالات  جو ذہن کے پردے پہ محفوظ رہ جائیں انھیں یاد داشت کہتے ہیں۔ یہ واقعات خوشگوار بھی ہوتے ہیں اور تلخ بھی۔  

خوشگوار یادیں انسان کی زندگی میں بہت اہم رول ادا کرتی ہیں اور ہر مشکل میں امید کی کرن بن کے ذہن میں ابھر آتی ہیں جبکہ تلخ یادیں انسان کو پژمردہ کرتی ہیں۔

بچپن کے ایام اور یاد داشت:  اکثر لوگوں کی زندگی میں بچپن کی یادیں ایک حسین اور دلکش نقوش کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔اپنے بچپن کے ساتھیوں سے ملنے جلنے اور یاد ماضی کو دہرانے سے ان یادوں کے نقوش مزید گہرے ہوجاتے ہیں اور آپ خود کو بہت آرام دہ، خوش کن اور مسرور پاتے ہیں۔ بار بار  پرانی باتوں کو دہرانے سے آپ کی یاد داشت پختہ ہوتی ہے۔ 

جن لوگوں کے والدین حیات ہیں، انھیں چاہیے کہ ان سے اپنے بچپن کی باتیں پوچھیں تاکہ  آپ کی یاد داشت تازہ ہوجائے۔  اس طرح آپ کے والدین، آپ سے متعلق پرانی باتوں کے تذکرے سے خوش ہوجائیں گے اور آپ کو ان کی محبت ان کے چہرے پہ عیاں ہوتی دکھائی دے گی۔ 

اپنے قریبی دکانداروں، حجام، موچی اور سبزی فروش سے کبھی کبھی پرانی باتیں کریدنے کی کوشش کیجئے، یقینا آپ کو بہت سے ایسی باتیں معلوم ہوں گی  جو آپ کے ذہن سے محو ہوچکی ہوں گی۔  انسان کی زندگی میں ہونے والے واقعات ، اس کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور اس کی  پرانی کامیابیاں اس کی مزید کامیابیوں میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

عزیز و اقارب سے رابطہ اور یاد داشت:  خاندان میں کوئی شادی ہو، سالگرہ ، یا کوئی تعزیتی اجتماع ہو، ضرور شمولیت اختیار کریں۔  عزیز و اقارب سے میل ملاپ رکھنے سے بھی آپ کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں اور یادوں کی بارات  پھر سے تازہ ہوجاتی ہے۔

اچھی یادیں ہمارا سرمایہ ہیں انھیں ہمیشہ ذہن میں محفوظ رکھیں اور ان کا تذکرہ کرتے رہیے تاکہ آپ کے آگے بڑھنے کا مشن جاری و ساری رہے۔

یاد داشت اور مسکراہٹ:  مسکراہٹ ایک مثبت  عمل ہے جو بجھے ہوئے دلوں کو گرما دیتاہے۔  ایک مسکراہٹ کئی جملوں پر بھاری ہوتی ہے۔  آپ ایک ہی مسکراہٹ سے کسی کا دل موہ لیتے ہیں۔ جبکہ لفاظی کے لئے بے شمار الفاظ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔  مسکرانے والوں کی یاد داشت بہت اچھی ہوتی ہے۔  کیونکہ ایسے لوگ کدورتوں کو اپنے دل میں جگہ نہیں دیتے۔  ذہن کو ماؤف کرنے والے  اور منفی رویوں سے دور رہتے ہیں۔  

مسکرانے والے کے ارد گرد بھی مسکرانے والے چہرے ماحول میں مزید نکھار پیدا کردیتے ہیں۔ اس طرح کے زعفران زار اور دل کو گرمانے والی محفلوں سے وابستہ حسین یادیں دیر تک ذہن میں محفوظ رہتی ہیں اور ان کے بار بار ذکر سے یاد داشت کا عمل دہرایا جاتاہے۔  اور آپ ان خوشگوار لمحوں کو اپنی زندگی کا خوبصورت سرمایہ بنالیتے ہیں۔

ناشتہ اور یاد داشت:  بہت سے لوگ رات بھر جاگتے رہتے ہیں اور خوش گپیوں یا ٹی وی میں مصروف رہتے ہیں۔ جس وجہ سے انھیں صبح اٹھنے میں دقت ہوجاتی ہے۔

صبح دیر سے اٹھنے والے، اچھی طرح تیار نہیں ہوپاتے اور وقت کی قلت یا تاخیر کے ڈر سے ناشتہ ترک کردیتے ہیں یا جلدی جلدی ایک آدھ لقمہ لے لیتے ہیں۔

جو بچے صبح  بغیر نہائے اور بغیر ناشتہ کئے اپنی درس گاہ آتے ہیں وہ ذہنی طور پر چاک و چوبند اور چست نہیں ہوتے۔  اسی طرح ان کا موڈ بھی فریش نہیں ہوتا۔  لامحالہ وہ سست اور نیند کے غلبے میں ہوتے ہیں۔  اس طرح وہ اپنی تعلیم کے دوران ٹھیک طرح سے لیکچر اور درس  سمجھ نہیں پاتے۔ اور جب بریک میں وہ  سموسے، برگر یا فرنچ فرائز وغیرہ لیکر کھالیں تو اس طرح  کی غیر معیاری  غذاء ان کے کسی کام کی نہیں ہوتی۔ جبکہ جواں سال بچوں کو نشاستہ یعنی روٹی، دلیہ یا پراٹھا وغیرہ کھانا چاہیے  جو ہضم ہوکر گلوکوز بناتا ہے ، اور ساتھ میں دودھ ، مکھن اور دیگر متوازن غذاء لینا چاہیے تاکہ انھیں  فولاد، وٹامن، اے ، وٹامن سی، اور کیلشیم وغیرہ مل سکے۔ اگر آپ ناشتے میں مالٹے کا جوس بھی لے لیں تو آپ کو جسمانی کمزوری نہیں محسوس ہوگی، آپ کے مسوڑے  درست اور توانا  رہیں گے۔ آپ کی بینائی متاثر نہیں ہوگی اور آپ کی جلد وغیرہ بہتر رہے گی۔ نوجوانوں کو اپنے ناشتے میں گوشت اور انڈوں کا استعمال بھی کرنا چاہیے تاکہ ان کی جسمانی افزائش مناسب طریقے سے جاری رہے۔

صبح صبح خالی پیٹ کام کرنے میں چڑچڑا پن ہوتا ہے، سستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے جسم کو ضروری وٹامنز اور معدنیات نہیں مل پاتے۔ جبکہ مناسب ناشتہ کرنے والوں کی یاد داشت بہتر رہتی ہے،  ایسے لوگ ہنستے مسکراتے رہتے ہیں  اور مطمئن اور پرسکون رہتے ہیں۔

نیند اور یاد داشت:  اللہ تعالی نے جہاں بہت سے ایسے آٹو میٹک نظام بنائے ہیں جو ہمیں صحت مند اور توانا رکھتے ہیں۔  وہیں نیند ایسی نعمت ہے جو ہماری تھکاوٹ کو ختم کردیتی ہے، ہمارے درد مٹا دیتی ہے، دن بھر میں ہونے والے مسائل کو زائل کردیتی ہے، کسی وجہ سے دل پہ  پیدا ہونے والے بو جھ کو ختم کردیتی ہے اور اسی طرح دل پہ کسی واقعہ یا کسی سے معاملات کے باعث چوٹ آنے سے جو تکلیف ہوتی ہے اسے ختم کردیتی ہے اور ہمیں پھر سے تازہ دم کردیتی ہے۔

بہتر نیند یاد داشت  برقرار رکھنے اور سیکھنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نیند ناکارہ ٹاکسنز یا خراب اور زہر آلود مادوں کو دھو ڈالتی ہے جو دن میں بہت زیادہ غور و فکر کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔

جس طرح بارش کے بعد پورا ماحول خوشگوار ہوجاتاہے، آلودگی چھٹ جاتی ہے، فضاء معطر ہوجاتی ہے اور سڑکیں دھل جاتی ہیں اور چہرے کھل جاتے ہیں ، اسی طرح نیند کے بعد ترو تازگی  آجاتی ہے، غم دھل جاتے ہیں، الم ختم ہوجاتے ہیں اور زندگی نئے ترنگ سے ابھرتی ہے۔

یاد داشت کے لئے احتیاطی تدابیر:  سونے سے پہلے ٹی وی ، کمپیوٹر اور موبائل کا استعمال نہ کریں ، ان سے نکلنے والی نیلی شعائیں نیند میں خلل پیدا کرتی ہیں جس سے دماغ بوجھل ہو جاتا ہے ۔

چکنی غذائیں اور چربی والا گوشت کھانے سے پرہیز کریں۔

رات میں 10 یا 11 بجے تک سو جائیں تاکہ آپ صحت مند اور چست رہیں کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے تربیتی صلاحیت ضا‏‏ئع ہوجاتی ہے۔

بہتر یاد داشت کے لئے ہدایات:  اپنی یاد داشت کو ٹیسٹ کرتے رہیں۔ اور اپنے ساتھیوں میں پرانی باتوں کا تذکرہ بطور خاص کریں تاکہ آپ کی یاد داشت میں مزید اضافہ ہوتا رہے۔

صبح کے ناشتے میں اگر وقت نہ ملے تو کم از کم کھجور ضرور لے لیں۔

صبح صبح بہترین قاری حضرت کی تلاوت سنیں یا اچھی  موسیقی  سنیں۔

ڈرائنگ کرنے سے بھی آپ کی یاد داشت بڑھتی ہے۔

کوئی مختلف زبان سیکھ لیں اس سے بھی آپ کی یاد دشت بڑھے گی۔

سوئمنگ، جسمانی ورزش یا سائیکل وغیرہ چلانے سے آپ کی یاد داشت پہ اچھا اثر پڑے گا۔

سو گرام بادام اور بیس گرام کالی مرچ لیجیئے اور پیس لیجیئے اور کسی صاف شیشی میں رکھ لیجیئے ہر صبح نہار منہ آدھا چمچہ کھالیجیئے حافظہ تیز ہو جائے گا اگر ساتھ ہی ہومیو پیتھک دوا اناکارڈیم Anacardium 200 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر  دن میں ایک دفعہ پی لیں تو انشااللہ یادداشت اتنی تیز ہو جائے گی۔    بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی نسخہ استعمال کرنے کی کم سے کم مدت تین ماہ ہے۔

ہلدی کے استعمال کرنے سے بھی یاد داشت کے لئے استعمال کیا جاسکتاہے۔

اخروٹ کے استعمال سے بھی یاد داشت بہتر ہوتی ہے۔ 

نہار منہ  سیب  (دیر تک چبا کر) کھانے سے یاد داشت بہتر ہوتی ہے۔

گلاب کا گلقند یاد داشت کے لئے بہتر ہے۔

فار ایو لونگ پراڈکٹس کی تیار شدہ جنک گو پلس استعمال کریں۔ یہ آپ کے دماغ کے لئے بہترین قدرتی ٹانک ہے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

موج مستی

تدبیر

ماحول