اشاعتیں

مُصلِحَت

تصویر
مصلحت کے معنی ہیں نیک صلاح ،  اچھا مشورہ،   وقتِ ضرورت بہتر عمل ، مناسب تجویز ،  بھلائی ،  خوبی ، نیکی اور محتاط ہونا  اور مصلحت اندیشی سے کام لینا ۔  مصلحت سے مُراد  ہے  ایسا عمل جس سے مفاسد کو دفع کیا جائے۔ مصلحت کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچا جاسکتاہے۔  کیونکہ مصلحت ہمیشہ کار آمد  اور نفع بخش  ہوتی ہے۔   ایسا کام جس کے کرنے سے فساد ٹل جائے اور دین،  جان،  مال،  عقل،  نسب  اور ملک و قوم کی حفاظت  کا ضامن ہو۔  ایسا کام جس میں کم خرابی ہو اور بھلائی زیادہ ہو۔ جیسے 2019 میں انڈین پائلٹ ابھی نندن کو اس لئے  مصلحتا ً   آذاد کردیا گیا تا کہ جنگ جیسے خطرناک ماحول کو ٹھنڈا کیا جائے اور بڑی جنگ سے بچا جائے۔  مصلحت میں دین کے تحفظ،  زندگی کی حفاظت،  عقل و دانش کا تحفظ،  اخلاق و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔  اسلامی قانون بنانے یا تبدیل کرنے کے پانچ مآخذ ہیں۔   ⦁ کتاب ⦁ سُنّت ⦁ اجماع ⦁ قیاس ⦁ مصلحت اسلامی قانون کا پہلا مآخذ قرآن ہے۔ اس و...

محرومیاں

تصویر
اس کے معنی ہیں  نااُمّیدی،  بدنصیبی، محروم رہ جانا،  نامرادی،  ناکامی،  مایوسی،  حرمان،  بد بختی اور  امتناع  (ممانعت) وغیرہ۔ محرومیاں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ جسمانی محرومی ،  دماغی محرومی ،  معاشی محرومی ، تعلیمی محرومی ، عائلی محرومی وغیرہ۔ ہر قسم کی محرومی اپنے اندر ایک درد اور کرب کی داستان  ہوتی ہے جو انسان کے اندر ایک ایسا خلاء پیدا کردیتی ہے جو تاحیات اس کی شخصیت کا احاطہ کئے رکھتا ہے۔ محرومیوں کی اقسام:   کوئی شخص اگر ایک آنکھ،  بازو  یا  ٹانگ سے معذور ہے تو وہ تمام عمر اسی نقص اور کمی کا  رونا  روتا  رہے گا۔  اگر کوئی شخص ذہنی طور پر کمزور اور معذور ہے تو وہ دوسروں کے سہارے کا محتاج رہتاہے۔  ہر قدم پہ اس کو سہارے اور توجہ کی ضرورت رہتی ہے۔  معاشی طور پر محروم  اگر اسی احساس کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے کہ وہ غریب اور لاچار ہے تو اس کا مستقبل امید افزاء نہیں ہوتا۔  تعلیمی محرومی بھی انسان کی ترقی میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے۔  اسی طرح آذادی سے محروم لوگ اور...

کچّے کان

تصویر
اس کے معنی ہیں شک میں پڑنے والا،  گلا کرنے والا،  شکایت کرنے والا،  دوسرے سے شکایت کرنا،  جھگڑے والا،  شاکی، متشکک، مشکوک۔ کچھ لوگ کان کے اتنے کچے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی انھیں یہ کہہ دے کہ    تمہارا  کان کُتّا لے گیا۔یقین کیجئے کہ وہ اتنی سی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتے کہ اپنے کان کو پکڑ کر چیک کرلیں ہے کان صحیح سلامت ہیں یا نہیں۔     بلکہ وہ کتے کے پیچھے پتھر لیکر بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔  ایسے لوگ ناصرف خود بے وقوف بنتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی حقائق سے بھٹکا دیتے ہیں۔  اسی طرح بہت سے لوگوں میں یہ ایک خراب عادت ہوتی ہے کہ سچ و جھوٹ،  اچھی یا بری  بات کوئی کہہ دے تو فوراً  اس پہ یقین کرلیتے ہیں۔  اور بغیر کسی چھانٹ پھٹک کے  اس بات کو مان کر اس پر طرح طرح کے خیالات و نظریات  قائم کرلیتے ہیں۔    یہ وہ  بری عادت  ہے جو  انسان  کو شکوک و شبہات کے دلدل میں پھنسا  دیتی ہے۔  اور بلا  وجہ  آدمی  اپنے مخلص دوستوں کو دشمن بنا لیتا ہے اور خود غرض و فتنہ...

قلب ِسَلیم

تصویر
اس کے معنی ہیں ایسا دل جو آتشی پسند ہو۔ بھلا چنگا دل، سادہ دل، صاف دل، صحت مند دل، صحیح و سالم دل، صلح پسند دل، نرم دل، بردبار دل، تندرست دل، حلم دل، خاموش دل، مکمل دل، ٹھیک دل اور کامل دل۔ قلب سلیم کی پہچان:   ایسا دل جو فطری طور پر  اللہ تعالی کو تمام جہانوں کا خالق اور مالک   گردانے ،   اس کی کبریائی میں کسی کو شریک نہ کرنے  اور اس کی بادشاہت میں کسی دوسرے کو قبول نہ کرے؛ قلب سلیم کہلاتا ہے۔ ایسا دل جو اللہ تعالی کو ہر جگہ محسوس کرتا ہے،   اللہ تعالی کو آنکھوں سے نا دیکھتے ہوئے بھی اسے ہر جگہ پھرپور طریقے سے موجود  پاتا ہے   ،  دنیا کی تمام قوتوں کو اللہ تعالی کے سامنے بے بس جانتا ہے  اور غریب لوگوں پہ ہونے والے ظلم و استبداد پر  اللہ تعالی کے غضب کے ڈر سے رنجیدہ ہوجاتا ہے اور خون کے آنسو روتا ہے؛  اس دل کو قلبِ سلیم کہتے ہیں۔ ایسا دل جو دوسروں کی امانتوں کو اپنے مال سے زیادہ عزیز سمجھ کر  ان کی حفاظت کرے۔ لوگوں کی خوشی اور ان کے آرام کے لئے سب سے پہلے خود کو عملی طور پر پیش کرے۔ منافقت نہ  کرے...

عقیدہ

تصویر
اس کے معنی ہیں مذہبی اصول کو ماننا،  یقین کامل،  ایمان، بھروسہ،  اعتبار اور اعتقاد۔ عقیدہ،  عربی زبان کے لفظ عقد سے ماخوز ہے۔ جس کے معنی ہیں گرہ  باندھنا یا  ایگریمنٹ۔ یعنی اس کے بعد اس میں کمی بیشی  کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔  عقیدہ اچھا  ہونا چاہیے۔ جس میں کوئی شک و شبہات نہ ہوں۔  عقیدہ  دراصل دل کے عمل کا نام ہے۔  یعنی دل کا کسی بات پر ایمان رکھنا اور اس کی تصدیق کرنا۔  تاہم قرآن  و سنت سے اگر کسی عقیدے کا ٹکڑاؤ  ہوتو پھر ضرور  بہ ضرور عقیدہ  میں درستگی کرلینا چاہیے۔  عقیدہ اور ایمان میں فرق:   کسی پر ایمان لانے سے مراد  اس کی تصدیق کرنا  اور اس پر یقین رکھنا ہے۔  ایمان اپنے  اصل معنی اور  مفہوم کے اعتبار سے  امن،  امانت اور بھروسے پر دلالت کرتا ہے۔ ایمان  دین اسلام  کی پہلی تعلیم ہے۔ جو اللہ کو کائنات کا مالک،  خالق ،   ساری مخلوقات کا رب،  اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو اللہ تعالی کی طرف سے تمام انس...

عقل سلیم

تصویر
اس کے معنی ہیں ذہانتِ مُفید، صحیح الدّماغ ہونا، صحیح غور و فکر کا مادّہ،  ایسا احساس جو چیزوں اور معاملات  کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی صلاحیت دے۔ پوری عقل،  بہتر عقل و شعور اور فہم رکھنے والا  دماغ۔ انسانی دماغ دنیا  کا سب سے بڑا عجوبہ ہے۔  ساخت کے لحاظ سے یہ دنیا کی پیچییدہ  ترین مشین ہے اور صلاحیتوں اور کارکردگی کے نقطۂ نظر سےاس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔  دماغ  مندرجہ ذیل امور انجام دیتا ہے:۔ یاد داشت:    دماغ اپنے ارد گرد کے ماحول ،  حالات اور واقعات کا مشاہدہ کرتا ہے اور نتائج اخذ کرتا ہے۔اور ان کو  اپنے مختلف حصوں میں محفوظ کرتا ہے۔ تجزیہ کرنا:   انسانی دماغ کی صلاحیت ہے کہ وہ معلومات  دماغ میں جمع کرتا ہے اور  اپنی تجزیہ  کرنے والی   صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے معلومات  کا بغور جائزہ لیتا ہے،   ان معلومات پہ غور و فکر کرتا ہے ،  درپیش مسائل،  معاملات،  مشکلات اور سوالات کے لئے بہترین حل کی تلاش  کے لئے کوئی تدبیر نکالتا ہے۔  اشرف المخلوقات کا امتیاز: ...

عذاب بیوی

تصویر
ایک عورت جب کسی گھر میں بیاہ کے  جاتی ہے تو  یہی اس کی جنت اور جہنم  ہے۔  کیونکہ ایک گھر بنانے اور گرانے میں عورت کا  بہت اہم کردار ہے۔  اگر کوئی عورت اپنی ازدواجی زندگی کو جنت نظیر بنانا چاہتی ہے تو اسے نئے گھر کی    عادات اور اطوار اپنانا ہوں گے۔   اس سے ناصرف اس کے سُسرال والے اس کے گرویدہ  ہو ں   گے بلکہ اس کی آنے والی زندگی بھی پُرسکون اور پُرمُسّرت ہو گی۔ جب کہ  اس کے برعکس کچھ ناسمجھ عورتیں اپنے سُسرال میں  ،  جہاں موقع ملے اپنی من مانیاں کرتی ہیں ۔  اس کا  عارضی  فائدہ عورت  کی اَنا کی  وقتی تسکین  کی شکل میں پورا ہوجاتا ہے  مگر سُسرال والوں کے کان  ضرورکھڑے ہوجاتے ہیں۔   ایسی عورت اپنی ذاتی  اَنا،  اور ذاتی پسند کی زنجیروں میں ایسی جکڑی ہوئی ہوتی ہے کہ اپنے سُسرال کی خاموشی اور صرفِ نظر کو اپنی کامیابی گردانتے ہوئے اوپر تلے غلطیاں دوہراتی رہتی ہیں۔  جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سُسرال والے نئی بیاہتا دلہن کو  اپنے گھرانے کی  عِ...